ابنا: مصر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد سعد الکتاتنی نے صہیونی پارلیمنٹ کے سربراہ کے مبارک باد کے پیغام کو وصول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ مقبوضہ فلسطین جانے کی دعوت کو بھی مسترد کرتے ہیں۔
یاد رہے صہیونی پارلیمنٹ کے اسپیکر رئوبین رئولین نے محمد سعد الکتاتنی کو مبارک باد کا پیغام بھیج کر ان سے درخواست کی تھی کہ وہ اسرائیل آگر پارلیمنٹ سے خطاب کریں۔
یاد رہے مصر کی پارلیمنٹ میں اس وقت اخوان المسلمین کی سیاسی شاخ آزادی و عدالت کو اکثریت حاصل ہے اور کتاتنی کا تعلق بھی اسی پارٹی سے ہے۔
اخوان المسلمین کے ترجمان نے اس سے قبل صہیونی ریاست کی جانب سے مصر کی نئي حکومت کےساتھ تعاون کرنے پر آمادگي ظاہر کرنے کے بعد کہا تھا کہ اخوان المسلمین صہیونی ریاست سے مذاکرات نہیں کرے گي۔..... /169